فوٹو بشکریہ فیس بک

دعا شاکر تو منگی رکھ، دعا جانے خدا جانے، مریم نواز کا اپنے والد کو ٹوئیٹ
25 فروری 2019 (13:19) 2019-02-25

لاہور: نواز شریف کی ضمانت کے فیصلے سے قبل مریم نواز نے اپنے والد کیلئے ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے مشہور شاعر کا شعر لکھا کہ دعا شاکر تو منگی رکھ، دعا جانے خدا جانے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ سابق وزیراعظم نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 20 فروری کو العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


ای پیپر