حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
25 فروری 2019 (11:33) 2019-02-25

 اسلام آباد: شہر شہر گاؤں گاؤں سے حج درخواستیں آج سے مقررہ بینکوں سے حاصل اور جمع کرائی جاسکیں گی، حج درخواستیں چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حج درخواست فارم مختلف بینکوں میں دستیاب ہوں گے اور درخواستیں پُر کرنے کے بعد 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

شمالی زون سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے جبکہ جنوبی زون سے 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔

اس بار دو لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، یہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقعے پر بڑھایا گیا سولہ ہزار کوٹہ سرکاری سکیم کا حصہ بنے گا یا پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کو ملے گا یہ طے ہونا باقی ہے۔


ای پیپر