بادل پھر برسنے کو تیار، ملک میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
25 فروری 2019 (10:42) 2019-02-25

لاہور: ملک میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں کالام منفی 11، استور منفی 08، اسکردو منفی 06، قلات، بگروٹ منفی 05، مالم جبہ، ہنزہ منفی 04، پارہ چنار منفی 03، دیر، کوئٹہ میں منفی 01 اور مری صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر