سکرین شوٹ

کراچی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
25 فروری 2019 (09:54) 2019-02-25

  کراچی کے علاقے جعفرطیار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 3 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لیا۔

کراچی میں 3 منزلہ عمارت گرگئی، ملبے تلے کئی افراد دب گئے، امدادی کاموں میں مشکلات کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ۔ امدادی ٹیمیں اور اہل علاقہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف۔ رینجرز کے اہلکار اور ایدھی رضاکار بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔ منہدم ہونے والی عمارت میں 4 خاندان رہائش پذیر تھے۔

وزیربلدیات سندھ سعید غنی کہتے ہیں، ساری حکومتی مشینری جائے حادثہ پرموجود ہے، گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔


ای پیپر