بابائے قوم قائد اعظم ؒ کے یوم پیدائش پر عقیدت و احترام کا اظہار
25 دسمبر 2019 (13:17) 2019-12-25

اسلام آباد: بانی پاکستان ، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 144واں یوم پیدائش ملی یکجہتی اور جذبے سے منا یا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوا جس میں قائد اعظم ؒکی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی۔

عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاکستان میں عام تعطیل رہی اور ملک بھر میں سیمینار اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔کراچی کی عمارت وزیر مینشن میں رہائش پذیر جناح پونجا اور ان کی اہلیہ مٹھی بائی کے گھر 25 دسمبر 1876 کو اس بچے کی پیدائش ہوئی جسے والدین نے محمد علی جناح کا نام دیا اور برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کے نام سے پکارا۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمدعلی تھے۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 144ویںیوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل محمد علی تھے، انہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، سلامی بھی پیش کی۔


ای پیپر