فوٹو بشکریہ فیس بک

اراضی قبضہ کیس، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار
25 دسمبر 2018 (14:52) 2018-12-25

لاہور: اراضی قبضہ کیس، ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر احاطہ عدالت سے گرفتار ۔

کورٹ کا کنسولیڈیشن کلیکٹر، تحصیلدار اور پٹواری کو پیش کرنے کا حکم، ڈی جی اینٹی کرپشن کو شفیع کھوکھر سے بھی تفتیش کرنے کی ہدایت۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار افضل کھوکھر کے بھائی شفیع کھوکھر پر برہم ہوگئے۔ کہا تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ جمایا بیواوں اور یتیموں کی زمینیں ہڑپ کر گئے۔ اچھی طرح جانتا ہوں آپکا خاندان ارب پتی کیسے بنا۔

اس موقع پر شفیع کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آج تک جو کرتے رہے اس پر خدا کا خوف نہیں آیا۔ انصاف بھی ہو گا اور پھائے بھی اسی عدالت سے لگو گے۔


ای پیپر