فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے
25 دسمبر 2018 (10:50) 2018-12-25

لاہور : ملک بھر میں سردی کا راج برقرار، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ انتہائی کم رہنے سے موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، میاں چنوں اور خانیوال سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند نے سب دھندلا دیا۔

اسکردو سمیت بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جاگرا۔ کوئٹہ، مری اور گلیات میں برفباری بلند و بالا چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہیگا۔ بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ، موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔


ای پیپر