فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

نیب نے فلیگ شپ ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
25 دسمبر 2018 (10:03) 2018-12-25

اسلام آباد: نیب نے فلیگ شپ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ فلیگ شپ کیس میں فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کی جائے، مکمل تیاری، ٹھوس شواہد کیساتھ نواز شریف کی بریت کیخلاف بروقت اپیل کی جائے۔ اجلاس میں نیب کے سینیر قانونی ماہرین اور متعلقہ ڈی جیز کی شرکت ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل میں سات سال کی سزا سنائی ہے۔


ای پیپر