فوٹو بشکریہ فیس بک

نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
25 دسمبر 2018 (09:43) 2018-12-25

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل۔

نواز شریف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے آج لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر جیمر گاڑی، ایلیٹ اور پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لاہور منتقل کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل، پرواز پی کے 651 کیلئے بک کرائی گئی سیٹ کینسل کرادی گئی۔ نواز شریف کو نور خان ائربیس سے خصوصی پرواز پر لاہور لے جائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل میں سات سال کی سزا سنائی ہے۔


ای پیپر