فوٹو بشکریہ فیس بک

سالگرہ مبارک نواز شریف، آپ جیو ہزاروں سال: مریم نواز
25 دسمبر 2018 (09:17) 2018-12-25

لاہور: مریم نواز کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح اور اپنے والد نواز شریف کیلئے سالگرہ کی مبارک ۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ اس دیس کی خوشحالی کے لیے ہمیں آپ کی بہت ضرورت ہے۔ سالگرہ مبارک نواز شریف، آپ جیو ہزاروں سال۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر ویڈیو بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ کل مریم نواز نے پانچ ماہ بعد اپنی خاموشی توڑی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں والد اور والدہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دونوں کیلئے دعا کی۔ مریم نواز نے لکھا ہے کہ آخری بار اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا۔ آخری دفعہ والد کو مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا، اللہ تعالیٰ ان دونوں پر رحم کریں۔


ای پیپر