انٹر اافغان مذاکرات نے بھارت پر بجلیاں گرا دیں ،بھارتی منصوبے ناکام 
25 اگست 2020 (19:43) 2020-08-25

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان طالبان کے وفد کو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے اور " سپائلرز " سے متعلقہ ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے انٹرا افغان مذاکرات کے جلد انعقاد کا متمنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے چیف امن مذاکرات کار ملا عبد الغنی برادرکی سربراہی میں افغان طالبان کے وفد نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ‘افغانستان امن عمل میں حالیہ پیشرفت، بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

 افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ کو طالبان اور امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے افغان طالبان کے وفد کو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے اور " سپائلرز " سے متعلقہ ممکنہ خطرات سے بھی آگاہ کیا۔


ای پیپر