شہباز شریف نئے مشن پر نکل پڑے ،اہم اعلان 
25 اگست 2020 (18:45) 2020-08-25

لاہور :اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ میں شکرگزار ہوں مولانا صاحب کا کہ انہوں نے اپنی بات  تفصیل  سے کی اور ہماری بات بھی سنی،ہم نے اس پراتفاق کیا ہے کہ پارلیمان میں اور پارلیمان کے باہراپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کریں اورمشاورت کے عمل کوآگے بڑھائیں گے۔

شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگی وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ کے اس وفد کو خیر مقدم کہتاہوں اوران حالات میں انہوں نے جو رابطے کا آغازکیاہے اس حوالے سے بھی ان کا خیر مقدم کرتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ان کی خدمت میں یہ بات عرض کی ہے کہ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا اجلاس پہلے ہی بلاچکے ہیں، میر حاصل خان بزنجو کی وفات کے باعث انہیں چند روز کیلیے موخرکیا گیاہے ، وہ اجلاس ہوگا اور سب کی مشاورت کے ساتھ ن لیگ اورپیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ کریںگے تاکہ باہمی مشاورت کے ساتھ ایک مشترکہ لائحہ عمل اورحکمت عملی کی طرف بڑھ سکیں۔


ای پیپر