file photo

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو سالگرہ منانی مہنگی پڑ گئی
25 اگست 2020 (10:18) 2020-08-25

نیویارک: دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو سالگرہ منانی مہنگی پڑگئی، یوسین بولٹ سالگرہ منانے کے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، آئسولیشن اختیار کرلی۔

یوسین بولـٹ نے 34 ویں سالگرہ کی خوشی میں مہلک وبا کے حوالے سے بتائے جانے والے ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کردیا تھا، سالگرہ کی خوشی میں منعقد ہونے والی پارٹی میں نہ تو شرکا نے ماسکوں کا استعمال کیا اور نہ ہی سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھا۔ یوسین بولٹ کا جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے از خود سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔


ای پیپر