file photo

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی
25 اگست 2020 (10:01) 2020-08-25

لاہور: ملک بھر میں موسم کے تیور خطرناک رہیں گے، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ، معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ہے۔

زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ، فلیش فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں آج سے کل تک موسلا دھار بارش ہوگی۔ قلات، خضدار اور لسبیلہ کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔

شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔


ای پیپر