file photo

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی
25 اگست 2020 (09:48) 2020-08-25

لندن: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے کئی ممالک متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ عالمی ماہرین اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دے رہے ہیں۔

برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کرگئی،

بھارت میں یومیہ 61 ہزار نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، جبکہ فلپائن میں 311 ٹیچرز اور 268 طالب علموں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں آج سے شہریوں کو باہر نکلتے ہوئے ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

یونان کے جزیرے لیبوس میں 284 کیس سامنے آنے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے آکلینڈ میں کورونا پابندیوں میں 30 اگست تک توسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔


ای پیپر