فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیر اعظم پہلے عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں: مریم اورنگزیب
25 اگست 2019 (17:42) 2019-08-25

لاہور: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کے پی میں نتھیا گلی کا سرکاری ریسٹ ہاؤس عوام کیلئے کھولنے میں 6 سال لگے۔

وزیر اعظم کے اعلان پر ترجمان ن لیگ کا جوابی ٹویٹ، بولیں عمران صاحب ملک کو نوآبادیات کی عبرتناک مثال بنانے پر تلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔

صرف سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے مہنگائی میں کمی اور ترقی کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار مل سکتا ہے۔


ای پیپر