فوٹو بشکریہ فیس بک

چیئرمین سینٹ نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کر دیا
25 اگست 2019 (12:59) 2019-08-25

اسلام آباد: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا متحدہ عرب امارات کا حالیہ دورہ منسوخ کر دیا۔

دورہ بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے منسوخ کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مودی حکومت کی جانب سے اسوقت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء ہے اور کرفیو نافذ ہے، ایسے موقع پر متحدہ عرب امارات کا دورہ پاکستانی قوم اور کشمیری ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔


ای پیپر