فوٹو بشکریہ فیس بک

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
25 اگست 2019 (11:50) 2019-08-25

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ملک کے چند مقامات پر بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، جس کے باعث کراچی اور زیریں سندھ میں 28 اور 29 اگست کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد، لاہور ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر