Source : Yahoo

اپوزیشن کا صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے پینل تشکیل
25 اگست 2018 (21:49) 2018-08-25

مری: اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے پینل تشکیل دے دیا ہے، مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پینل تین صدارتی امیدواروں کا انتخاب کرے گا،جن میں اپوزیشن جماعتیں ایک امیدوار کو صدر کیلئے نامزد کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں عددی لحاظ سے اکثریتی جماعت اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، مری میں اپوزیشن جماعتوں کی منعقداے پی اسی میں مشترکہ صدارتی امیدوار اور آئندہ اپوزیشن کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس میں پیپلزپارٹی،،ایم ایم اے اورعوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے وفود بھی شریک ہوئے۔پیپلزپارٹی کے وفد یوسف رضاگیلانی ، راجا پرویز اشرف،، خورشید شاہ،، نوید قمر، شیری رحمن، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی میں شرکت کی۔

متحدہ مجلس عمل کے وفد میں مولانا فضل الرحمن،، لیاقت بلوچ اور مولانا اویس نورانی شریک ہوئے۔اجلاس میں ن لیگی رہنماو¿ں میں خواجہ آصف،، ایاز صادق ، احسن اقبال ،،مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری شریک ہوئے۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پراتفاق کرلیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوارکے انتخاب کے لیے پینل تشکیل دے دیا ہے۔

پینل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں ایک رکن پیپلز پارٹی ایک مسلم لیگ ن اور ایک غیر جانبدار پارٹی سے ہو گا۔ پینل تین صدارتی امیدواروں کا انتخاب کرے گا جبکہ ان تین صدارتی امیدواروں میں سے ایک اپوزیشن جماعتیں ایک امیدوار کو صدر کیلئے نامزد کردیں گی۔اے پی سی میں اتفاق کیا گیا کہ پینل کل تک تین امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔

تاہم پینل اجلاس کے بعد مشترکہ صدارتی امیدوارکیلئے مختلف ناموں پرغور کرے گا۔ دوسری جانب اجلاس میں مسلم لیگ ن نے پرویز رشید کے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پرویزرشید اعتزاز احسن سے متعلق بیان ذاتی تھا۔ یہ بیان پارٹی پالیسی نہیں تھا۔ اسی طرح احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متفقہ صدارتی امیدوار لانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔


ای پیپر