Source : Yahoo

صدارتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی
25 اگست 2018 (20:16) 2018-08-25

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صدارتی انتخاب سے قبل اہم ترین کامیابی حاصل کر لی ہے اور فاٹا کے تین اراکین سینیٹ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخاب سے قبل فاٹا کے تین اراکین سینیٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اورنگزیب خان، حاجی فدا اور سجاد طوری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تینوں سینیٹرز کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار سامنے لائے جانے کا امکان ہے جس کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں نے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔


ای پیپر