Source : Yahoo

پنجاب حکومت میں بڑی تبدیلی کا امکان
25 اگست 2018 (19:47) 2018-08-25

لاہور:وفاقی حکومت کی صورتحال فائنل ہو نے کے بعد عمران خان نے پنجاب کابینہ سے متعلق اہم فیصلے شروع کر دئیے ہیں جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ بہت جلد پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑی تبدیلی کے واضح امکانات ہیں جس کیلئے مشاورت جاری ہے ۔


تفصیلات کے مطابق میجر (ر) اعظم سلیمان، احمد نواز سکھیرا کے نام چیف سیکرٹری کے لئے زیر غور ہیں، آئی جی پنجاب کو بھی فوری طورپر تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب میں تبدیلی کے بعد اب بیوروکریسی میں بھی تبدیلی شروع ہو گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کے لئے میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان، احمد نواز سکھیرا کے نام زیر غور ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کے لئے امجد جاوید سلیمی، عارف نواز اور اے ڈی خواجہ کے نام زیر غور ہیں۔

نئی کابینہ بنتے ہی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے ہوں گے، پنجاب میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، آر پی او ز، ڈی پی اوزکو بھی تبدیل کیا جائیگا۔


ای پیپر