Source : Yahoo

سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے اضافہ ہو گیا
25 اگست 2018 (19:36) 2018-08-25

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافہ کے ساتھ 55 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت14ڈالربڑھ کر1ہزار207ڈالرفی اونس ہوگئی ہے جس سے10گرام سونے کی قیمت343روپے اضافے سے47ہزار668روپے جبکہ ملک میں فی تولہ سونا400روپے اضافہ کے ساتھ 55 ہزار 600 روپے کاہوگیاہے۔سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ چاندی کی فی تولہ قیمت770روپے پربرقرارہے۔


ای پیپر