Source : Yahoo

پنجاب ،سندھ ،خیبر پختونخوا کے بعد گورنر بلوچستان کا فیصلہ بھی ہو گیا
25 اگست 2018 (19:28) 2018-08-25

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کر دیا۔تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی چاروں صوبوں کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے پنجاب کیلئے چوہدری محمد سرور، خیبر پختونخوا میں شاہ فرمان اور سندھ کے لیے عمران اسماعیل کو گورنر نامزد کیا تھا۔

تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عہدے کے لیے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو نامزد کیا ہے۔موجودہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہیں جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی ہیں اور وہ 11 جون 2013 سے بلوچستان کے گورنر ہیں۔

بلوچستان کے نامزد گورنر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کوئٹہ میں ڈھائی سال بحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دیے ہیں۔


ای پیپر