روس میں ٹینک ٗ ٹرالر پر چڑھ گیا
25 اگست 2018 (18:48) 2018-08-25

ماسکو: روس میں ہونے والی ایک ملٹری پریڈ میں حصہ لینے والا ٹینک ٹرالر پر چڑھتے ہوئے نیچے گر پڑا۔


تفصیلات کے مطابق روسی شہر کورسک میں جرمن اور سوویت فوج کے مابین ہونے والی جنگ کو 75برس مکمل ہونے پر ایک ملٹری پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔پریڈ کے دوران ہزاروں تماشائیوں کی موجود گی میں ایک ٹینک ٹرالر پر چڑھتے ہوئے اچانک الٹ کر نیچے گرگیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا البتہ ڈرائیور کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔


ای پیپر