Source : Yahoo

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کترینہ کیف سے متعلق اہم بیان
25 اگست 2018 (18:37) 2018-08-25

لاہور :پاکستان کے چیمپئن اور ہر دل عزیز کپتان سرفراز زندگی کے بہت مختصر عرصے میں بہت سی کامیابیاں سمیٹ لیں ہیں ایسے میں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق ان کی آراءبھی دوسروں سے منفرد ہی نظر آتی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بڑے مداح ہیں اور اگر انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ کترینہ کیف کے ہیرو بننا پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلموں میں عالیہ بھٹ، میرا یا کترینہ کیف میں سے کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے تو جواب میں قومی ٹیم کے کپتان نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ میری شکل تو دیکھیں، کہاں کام ملے گا تاہم ساتھ ہی انہوں نے کترینہ کیف کو اپنی ہیروئن بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔


ای پیپر