انڈونیشیا میں شدید زلزلے سے اب تک 555 افراد ہلاک ہوگئے
25 اگست 2018 (18:20) 2018-08-25

جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد555 ہو گئی ہے۔ زلزلے سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں چھ اعشاریہ تین شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے۔ عمارتیں گرنے سے مرنے والوں کی تعداد پانچ سو پچپن تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ پندرہ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے لومبوک میں دوبارہ آنیوالے زلزلے نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ پندرہ سوسے زائد افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


واضح رہے کہ پانچ اگست کوانڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات تھی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔انڈونیشی حکام نے زلزلے کے بعد فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کردی تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔ایک ہفتہ قبل اسی علاقے میں چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہوئے تھے۔


ای پیپر