Source : Yahoo

منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری اورفریال تالپور چوتھی مرتبہ طلب
25 اگست 2018 (17:00) 2018-08-25

کراچی:ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں آصف زرداری اورفریال تالپورکو چوتھی مرتبہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورکو ایف آئی اے کی جانب سے 3 مرتبہ طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد ایف آئی اے نے دونوں شخصیات کوچوتھی مرتبہ طلب کرلیا ہے، آصف زرداری اورفریال تالپور کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 27 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں متعلقہ تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوں۔

کراچی کی بینکنگ عدالت 17 اگست کو منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، عدالت نے ایف آئی اے کوحکم دیا تھا کہ تمام ملزمان کو 4 ستمبرتک گرفتار کرکے پیش کیا جائے تاہم آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرارکھی ہے۔


ای پیپر