زعیم قادری اور ان کی اہلیہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ہیں
25 اگست 2018 (16:25) 2018-08-25


لاہور:مسلم لیگ(ن) کے سابق صوبائی وزیر اور منحرف رہنما زعیم قادری اور ان کی اہلیہ عظمی قادری نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔


ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیرزعیم قادری نے اپنی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمی قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اعلان کچھ رو زبعد کیا جائے گا۔ زعیم قادری پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان اگلے چند روزمیں کر دیں گے ۔ اس طرح آزاد امیدوار سید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔


یاد رہے کہ کہ سابق ن لیگی رہنما زعیم قادری نے عام انتخابات سے قبل اعلان بغاوت کرتے ہوئے شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر الزامات عائد کئے تھے اور حمزہ شہباز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


ای پیپر