پنجاب پولیس کے نظام میں خیبر پختونخواہ والی تبدیلی لائیں گے : عثمان بزدار
25 اگست 2018 (16:08) 2018-08-25

لاہور:وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا ٗ پولیس کے نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو خیبر پختونخوامیں لائے ہیں، ان کے روئیے میں تبدیلی لائیں گے ۔


وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان سے عمائدین سے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنے کیلئے محنت کریں گے ، جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے ، صوبے بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ہو چکا، تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کے لئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب وروز محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کی توقعات پرپورا اترے گی، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہوچکا ہے جب کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے ۔


انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے ، صوبے بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔


ای پیپر