پاکستانی قوم کو کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہو گی : شیخ رشید
25 اگست 2018 (15:30) 2018-08-25

لاہور:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کفایت شعاری کی پالیسی اپنانا ہو گی ٗ مجھ سمیت کوئی افسر وی آئی پی پروٹوکول نہیں لے گا ۔


لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کو ریلوے کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ریلوے نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ریلوے کو اس وقت 37ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی افسر وی آئی پی پروٹوکول نہیں لے گا ‘ پاکستان کے عوام ہی ہمارے لئے وی آئی پی ہیں ۔ ریلوے کواس وقت 37 ارب کاخسارہ ہے۔ہمیں کفایت شعاری کی پالیسی پرعملدرآمدکراناہے،مجھ سمیت کوئی افسروی آئی پی پروٹوکول نہیں لے گا،پاکستان کے عوام ہی ہمارے لیے وی آئی پی ہیں۔


ای پیپر