لاہور سروسز ہسپتال کی لفٹس بند ہونے پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
25 اگست 2018 (13:27) 2018-08-25

لاہور :سپریم کورٹ نے سروسز ہسپتال لاہور کی بند لفٹس کو فوری طور پر فعال کرنے کا حکم دیدیا ٗ کمپنی کے سی ای او کو طلب کر لیا ۔


سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سروسز ہسپتال کی لفٹس فعال نہ ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے لفٹس فوری فعال کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کمپنی کے سی ای او کو 29 اگست کو رپورٹ سمیت چیمبر میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سی ای او جیسے ہی واپس آئیں کپڑے تبدیل کر کے لفٹس ٹھیک کرنے پہنچیں۔ معاملہ نیب کو بھجوا دیتے ہیں۔ سی ای او جیسے ہی واپس آئیں کپڑے تبدیل کر کے لفٹس ٹھیک کرنے پہنچیں۔


ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ سروسز ہسپتال کی تمام لفٹس خراب ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمپنی کے سی ای او کہاں ہیں؟۔ وکیل کمپنی نے بتایا کہ سی ای او حج پر گئے ہیں 27 اگست کو واپس آئیں گے۔ تمام لفٹس فعال کر کے انتظامیہ کے حوالے کیں۔


ای پیپر