پاکستان کرونا وائرس سے کب چھٹکارا حاصل کرے گا ،چینی سفیر نے بڑی خوشخبری سنادی
25 اپریل 2020 (19:48) 2020-04-25

اسلام آباد : پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے پاکستانی عوام کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے اس آزمائشی وقت میں چینی حکومت کی طرف سے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی چیلنجنگ وقت ہے اور پوری پاکستانی قوم نوول کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ،چینی سفیر نے کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں چینی حکومت، چین کے عوام اور پاکستان میں مقیم چینی کمیونٹی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے وبا کی روک تھام کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کو لاکھوں کی تعداد میں طبی حفاظتی ساز و سامان سمیت دیگر اشیا فراہم کی ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی حکومت اور عوام اس مہلک وائرس کے چیلنج پر جلد قابو پالیں گے۔


ای پیپر