پاک بحریہ کا ایک اور بڑا کارنامہ ،بھارت صفوں میں ہلچل مچ گئی
25 اپریل 2020 (16:23) 2020-04-25

کراچی :پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائل فائرکا کامیاب تجربہ کر کے بھارت میں صف ماتم بچھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا،پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے


ای پیپر