کم جہیز لانے پر بیوی کو تیزاب پلا دیا
25 اپریل 2019 (14:54) 2019-04-25

نارووال: نارووال میں شوہر نے کم جہیز لانے پر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا ، پولیس نے شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق واقعہ نارووال موضع پکھیکے میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلا دیا ، خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔متاثرہ خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ داماد اور اس کے گھر والوں نے بیٹی کو کم جہیز لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلایا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے شوہر اور سسر سمیت  3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔واضح رہے کہ ملزم عدنان کی شادی ایک سال قبل مریم بی بی سے ہوئی تھی۔


ای پیپر