Photo Credit Yahoo

ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم شکل خاتون کی تصویر ،سوشل میڈیا پر راتوں رات وائر ل
25 اپریل 2018 (18:43) 2018-04-25

میڈرڈ: اسپین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم شکل خاتون راتوں رات مشہور ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے شمال مشرقی علاقے کبانا دی برگن تینوس میں رہنے والی بزرگ خاتون ڈولوریس اینٹیلو اپنے چہرے کے باعث راتوں رات مشہور ہو گئیں۔ڈولوریس گزشتہ 40 برس سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں اور ان کے پاس نہ تو ٹی وی ہے اور نہ ہی موبائل فون۔


مقامی صحافی پولا وزکوئز نے کھیتوں میں کام کرنے والی اس خاتون کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اسے بے حد پسند کیا گیا۔ ڈولوریس اینٹیلو کو شاید علم بھی نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں لیکن امریکی صدر کے مشابہ ہونے کے باعث انہوں نے شہرت کمالی ہے۔


ای پیپر