File Photo

پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی :عمران خان
25 اپریل 2018 (17:11) 2018-04-25

منڈی بہا ﺅ الدین :منڈی بہا ﺅ الدین جلسے میں ندیم افضل چن نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ نے پنجاب پر قبضہ کیا ہوا ہے جو ہم عمران خان کی قیادت میں اس قبضہ کو ختم کرینگے ۔اس موقع پر جلسے سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا ندیم افضل چن کی پارٹی میں شمولیت سے پوری پارٹی خو ش ہے۔


تفصیلات کے مطابق منڈی بہاو الدین جلسے سے خطاب میں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست پوری دنیا میں بدنام ہو چکی ہے ،عوام کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس وقت ملک کی صورتحال یہ ہے کہ تقریبا ڈھائی کروڑ بچہ سکول نہیں جاتا ،وہ تعلیم حاصل نہیں کر رہے ،ہسپتالو ں کی حالت دیکھ لیں ،پینے کا صاف پانی تک لوگوں کو میسر نہیں ،انہوں نے کہا ہماری حکومت آئیگی تو وہ کمزور کیساتھ کھڑی ہو گی ،انشاءاﷲ ہم اپنے کمزور طبقے کو طاقتور بنائیں گے ،حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیسے ممکن ہے کہ ملک تو ترقی کرے لیکن عوام بھوکی رہے ،ہماری حکومت میں ایسا نظام لائیں گے جس سے نیچے کا طبقہ اوپر آئے گا ،چیئرمین تحریک انصاف نے جلسے سے مخاطب ہو کر کہا کہ پاکستان کی سیاست بدنام ہو چکی ہے ، جب تک میں اپنے منشو ر پر کھڑا ہو ں آپ کا وفادار رہوں گا ،جب تک حق پر رہوں میری حمایت کرتے رہنا ۔

تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو کسانوں پر ظلم نہیں ہو گا ،ہمار ے نئے پاکستان میں غریب کو آگے آنے کا موقع ملے گا ،کسان محنت کرکے فصل اگاتا ہے لیکن اسے پیسہ پورا نہیں ملتا ،ہم اپنے دور میں مظلوم طبقہ کو طاقتور بنائیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ علاقے کے لوگوں کیلئے صحیح ثابت ہوگا، جو سیاسی بیک گراﺅنڈ رکھتا ہے کچھ لوگ ان کو برا تو کچھ اچھا کہتے ہیں، ندیم افضل چن سیاسی بیک گراﺅنڈ رکھتے ہیں۔


ای پیپر