مذہبی پیشوا 77سالہ آسارام کی کمسن بچی سے زیادتی ،جرم ثابت ،تاحیات قید کی سزا

25 اپریل 2018 (16:01)

نئی دہلی:بھارتی معروف گرو آسا رام پر جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہو گےا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایک معروف گرو آسارام باپو کو جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی عدالت نے معروف سادھو اور مذہبی پیشوا آسارام کو 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے تاحیات قید کی سزا سنا دی ہے۔

 آسارام نے 2013 میں اپنی ایک پیروکار کمسن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ممکنہ احتجاج کی وجہ سے اس مقدمے کی کارروائی ریاست راجستھان کی ایک جیل میں مکمل کی گئی۔ آسارام اور ان کے بیٹے پر جنسی زیادتی کا ایک اور مقدمہ بھی قائم ہے۔ دنیا بھر میں آسارام کے چار سو سے زائد آشرم ہیں۔

مزیدخبریں