Photo Credit Yahoo

انڈین پریمیئر لیگ کو ایک اور جھٹکا
25 اپریل 2018 (15:43) 2018-04-25

چنائی: سن رائزرز حیدرآباد کے کینگرو فاسٹ بالر بلی سٹین لیک انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چنائی سپر کنگز کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران آسٹریلین فاسٹ بالر کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں گیند لگی جس پر انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد 23سالہ فاسٹ بالر کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق کردی جس کے بعد بلی سٹین لیک کا سفرآئی پی ایل میں تمام ہوگیا۔


ای پیپر