Photo Credit Yahoo

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مدیحہ گوہر کینسر کے باعث 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
25 اپریل 2018 (15:33) 2018-04-25

لاہور: ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ 3 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں، سویرا ندیم مرحومہ مدیحہ گوہر کی صاحبزادی جبکہ اداکارہ فریال گوہر چھوٹی بہن ہیں۔

مدیحہ گوہر1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ مدیحہ گوہرنے خواتین کے حقوق کیلئے1983 میں ایک تنظیم اجوکا بنائی۔ مدیحہ گوہر کے شوہر شاہد محمود ندیم پاکستان میں پہلے ڈرامہ تھیٹر اجوکا کے بانی ہیں۔ مدیحہ گوہر کا جنازہ کل شام ان کی رہائش گاہ 24 سرور روڈ کینٹ سے اٹھایا جائے گا۔ تدفین لاہور کے قبرستان میں ہوگی۔


ای پیپر