Photo Credit Yahoo

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے جاتی امراءمیں اہم ملاقات
25 اپریل 2018 (15:15) 2018-04-25

لاہور : صدر مسلم لیگ ( ن ) شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے جاتی امراءمیں اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت نگران حکومت اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ‘ناراض پارٹی رہنماﺅں کو منانے پر اتفاق کیا گیا۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ ( ن ) لیگ کو مزید فعال بنانے اور آئندہ الکیشن مہم کو تیز کرنے پر مشاورت کی گئی۔

زرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کے ناراض مسلم لیگی رہنماو¿ں سے جلد ملاقاتیں کر کے ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 29 اپریل کے لاہور جلسے کے دوران بڑی وکٹ گرے گی تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا تھا۔ عمران خان کے دعویٰ کے بعد چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان میں سے کوئی ایک شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہوسکتی ہے۔


ای پیپر