ٹرمپ اور میگھن میں ٹھن گئی
24 ستمبر 2020 (19:35) 2020-09-24

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے بھی ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی ناراضگی کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہہ ڈالا ہے کہ 2020 کے امریکی الیکشن کے بارے میں ہیری اور میگھن کے خیالات جاننے کے بعد اب میں ان کا مداح نہیں رہا۔

امریکی صدر نے ایک بیان میں ہیری کو مخاطب کرتے ہوئے میگھن کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ہیری کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں کیونکہ اس کو ان کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی انتخابات میں جوبائیڈن کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا  جس میں انہوں نے امریکی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ نفرت انگیز تقاریر کو مسترد کرتے ہوئے امریکی انتخابات میں حصہ لیں۔ اس بیان کے بعد امریکی صدر نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر