جیمز بانڈ ایک حقیقی کردار نکلا
24 ستمبر 2020 (17:52) 2020-09-24

وارسا : ہالی ووڈ کی فلموں کے شہرہ آفاق کردار جیمز بونڈ سے ہر کوئی واقف ہے لیکن اب یہ حقیقت سامنےآئی ہے کہ جیمز بانڈ کوئی افسانوی نہیں بلکہ حقیقی کردار تھا اور اس نے درحقیقت برطانیہ نے پولینڈ کے ساتھ سرد جنگ کے دوران جاسوسی کیلئے پولینڈ بھیجا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے تفتیش کاروں نے تحقیقاتی رپورٹ میں دستاویز کے ساتھ یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پولینڈ کے ساتھ سرد جنگ کے دوران ساٹھ کی دہائی میں ایک برطانوی جاسوس جس کا نام جیمز بانڈ تھا وہ پولینڈ میں برطانوی سفارتخانے میں تعینات کیا گیا تھا۔ 

تحقیقاتی رپورٹ میں یہ ثابت کیا گیا کہ اس جاسوس کا پورا نام جیمز البرٹ بانڈ تھا۔ جو کہ وارسا میں 18 فروری 1964  کو پہنچا اور ایک سال تک وارسا میں جاسوسی کرتا رہا۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اس کا مشن دراصل آرمی کی تنصیبات پر رسائی تھا ۔ 


ای پیپر