شیخ رشید نے این آر او سے متعلق بڑی خبر بھی دیدی 
24 ستمبر 2020 (17:48) 2020-09-24

فیصل آباد :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہہ دیا ہے اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن این آر او نہیں دونگا ،عمران خان سچائی کی علامت ہے ملک کو ٹھیک کرنا چاہتا ہے ۔

شیخ رشید نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں دیگر اپوزیشن پارٹی کے رہنما آرمی چیف سے ملے وہیں مولانا فضل الرحمن بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کر چکے ہیں ،بھاشا ڈیم ،کرونا سمیت پاک فوج سول حکومت کیساتھ کھڑی ہے ، شیخ رشید نے محمد زبیر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیلئے محمد زبیر ملتا تھا اس لیے وہ دونوں خاموش رہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ محمد زبیر کی آرمی چیف سے کوئی دوستی نہیں ہے، محمد زبیر کی 36 سال سے قمر جاوید باجوہ سے ملاقات نہیں ہوئی، ان کی اب ملاقات ہوئی ہے، کیا آرمی چیف  سے ملنا اعزاز نہیں ہے؟ کیا ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز نہیں ہے؟  مولانافضل الرحمان اوربلاول بھٹوآرمی چیف سے مل چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اس وقت ملک میں فساد چاہتا ہے، میں اخلاق کے دائرے کوکراس نہیں کرنا چاہتا، میں ہر ہفتے ایک سیاستدان کو ایکسپوز کروں گا۔ نواز شریف نے اپنی سیاست کی قبر خودکھودی ہے، جنوری میں ن سے ش نکلے گی، نکلے گی نکلے گی۔

شیخ رشید نے بلاول سے متعلق کہا کہ وہ میرا پیا را ہے ،اور بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ شیخ رشید کسی میٹنگ میں ہوں گے تو نہیں آئوں گا ،بلاول کو بتا نا چاہتا ہوں کہ جب وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے قومی سلامتی کا ممبر تھا ،وفاقی وزیر ریلوے نے کہا اپوزیشن استعفے دیں ہم نئے الیکشن کرائیں گے ،مولانافضل الرحمن مذہبی جماعتوں میں فسادات چاہتے ہیں ،سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھ سے لوٹا ، شیخ رشید نے کہا بہت جلد لاہور میں ہر لیڈر کو بے نقاب کرونگا ۔

شیخ رشید نے نواز شریف کی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے اپنی سیاسی قبر خود کھو دی ہے ،نواز شریف کو باہر بھیج کر غلطی ہو گئی ، شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ مولانا فضل الرحمن نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون ٹو ون ملاقات کی ہے ،اپوزیشن نہ استعفے دے گی نہ ہی یہ دھنرنا دینگے ،پیپلزپارٹی کو معلوم ہے استعفے دئیے تو ان کے ہاتھ سے صوبہ بھی چلا جائے گا ،یہ نہیں چاہتے کہ مارچ میں عمران خان سینیٹ سے اکثریت حاصل کرے ۔


ای پیپر