جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بڑی خوشخبری سنا دی 
24 ستمبر 2020 (16:28) 2020-09-24

لاہور : جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کیلئے اراضی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے ملتان میں اسپورٹس کمپلیکس کیلیے مختص 504 کینال اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار کومزید تیز کیا جائے، جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی الگ بنے گا۔


ای پیپر