وزیر اعظم کا سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
24 ستمبر 2019 (16:18) 2019-09-24

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے ملک گیر کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں وزارت صحت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ملک گیر کریک ڈائون کی ہدایات جاری کی گئیں ۔مراسلے میں کہا گیا کہ سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سے ملکی خزانے کو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے ، اس لیے متعلقہ ادارے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

وزارت صحت اور فیڈرل بورڈآف ریونیو حکام کو اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ۔


ای پیپر