ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات کی خبروں کی تردید
24 ستمبر 2019 (15:38) 2019-09-24

اسلام آباد:ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان علالت کے باعث ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی علالت کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبریں زیر گردش ہیں۔تاہم ڈاکٹرعبدالقدیرخان فیس بک ذریعے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی۔فیس بک پوسٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کرکے وضاحت دی گئی ہے کہ میرے پاکستانیوں: السلام وعلیکم! اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میں سلامت ہوں.

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے مرنے کی خبریں فیس بک پر میرے اور ملک دشمن عناصر لگا رہے ہیں۔اس پوسٹ پر تمام صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کو طویل عمر سے نوازے اور ملک کو دشمنوں کے شر سے دور رکھے۔


ای پیپر