جنوبی افریقن لڑکی کوپاکستانی لڑکے سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا
24 ستمبر 2019 (14:54) 2019-09-24

لاہور: جنوبی افریقن لڑکی کوپاکستانی لڑکے سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا ، پاکستانی امیگریشن حکام نے لڑکی کووالدہ کی عیادت کے لئے اپنے وطن واپس جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نیڈائریکٹر امیگریشن لاہور کوجواب سمیت ذاتی حیثیت میں آج طلب کررکھا ہے، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کریں گے۔اس ضمن میں درخواست گزار افتخار شاہد نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست مقف اپنایا ہے کہ امیگریشن حکام نے جنوبی افریقن لڑکی نذویرا احمد کو بورڈنگ کے باوجود آف لوڈ کردیا جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نذویرااحمد نے پاکستانی لڑکے عبدالرحمن سے شادی کی جس کے بعد دونوں پاکستان آئے اور ان کے ہاں ایک بیٹا علی حیدر پیدا ہوا۔درخواست گزار نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ نے بیوی کو پاکستانی شہریت نہیں دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تین برس بعد بیوی کو اس کی والدہ جو کے شدید علیل ہیں، سے ملانے کے لئے ائیرپورٹ گئے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کیباوجود انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔


ای پیپر