Source : Yahoo

عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں بہتری کیلئےبڑا اقدام اُٹھا لیا
24 ستمبر 2018 (21:55) 2018-09-24

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرسرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس برائے صحت قائم کر دی گئی ،صحت کے شعبوں کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک پرائیوٹ ہسپتال کے نمائندوں کو سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس برائے صحت قائم کر دی گئی جس میں سرکاری شعبہ صحت کا کوئی بھی نمائندہ شامل نہیں ۔

ڈاکٹر نو شیر واں برکو ٹاسک فورس کے سینئر رکن نامزد کر دیا گیا،سی ای او شوکت خانم ڈاکٹر فیصل سلطان ، سی ای او انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبدالباری،چیف میڈیک آفیسر شوکت خانم ڈاکٹر عاصم یوسف ،امریکہ میں مقیم بائیو میڈیکل انجینئر پروفیسر حامد زمان بھی ٹاسک فورس کے رکن ہوں گے جبکہ آغا خان یونیورسٹی کے سابق ڈاریکٹر فارمیسی لطیف شیخ ،آغا خان یونیورسٹی کےپروفیسر ذوالفقار اے بھٹہ ،شفاءکالج آف نر سنگ کے ڈین پروفیسر رئیسہ گل ،صدر نرسز ایسوسی ایشن شاہین غنی ، صدر نر سنگ کونسل پروفیسر ڈاکٹر رفت ،ڈائریکٹر نر سنگ شوکت خانم ریھانہ الٰہی اور وفاقی سیکرٹری صحت کو بھی اس تاسک فورس کا ممبر نامزدکیا گیا ہے، صحت کے شعبوں کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک پرائیوٹ ہسپتال کے نمائندوں کو سونپ دی گیاہے۔


ای پیپر