Source : Yahoo

کھلاڑیوں کو ناکامی کا ڈر لگا رہتا ہے :کوچ مکی آرتھر
24 ستمبر 2018 (21:16) 2018-09-24

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی کو بیٹنگ میں ناکامی کی بڑی وجہ قرار دےدیا۔

23 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کو ہر شعبے میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی تھی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ پاکستان کی بیٹنگ میں اعتماد کا شدید بحران ہے، اور ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کو اپنی ناکامی کا ڈر رہتا ہے، تاہم یہاں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم بطور ٹیم کہاں کھڑے ہیں۔

کھلاڑیوں میں اعتماد میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے فخر زمان کی مثال دی اور کہا کہ جب بھارتی باولنگ نے ان پر دباو بڑھانے کی کوشش کی تو وہ جارحانہ آغاز دینے میں ناکام ہوگئے اور یہی وجہ ہے کہ پاور پلے کے اختتام پر 31 گیندوں پر ان کا اسکور صرف 12 تھا۔کوچ مکی آرتھر کےلئے دوسری تشویش باو¿لنگ ڈپارٹمنٹ ہے جو ان کے مطابق اپنے منصوبوں سے ہی ہٹ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری باولنگ میں تحمل نہیں تھا، یہ بہت مایوس کن تھی اور اسی وجہ سے ہم گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایشیا کپ میں پیش آنے والی مشکلات سے مستقبل میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔


ای پیپر