Source : Yahoo

زلفی بخاری کو بھی اہم عہدہ سے نواز دیا گیا
24 ستمبر 2018 (18:43) 2018-09-24

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ پیر کو چارج سنبھالنے کے بعد وزیر مملکت زلفی بخاری نے وفاقی سیکریٹری محمد آصف شیخ سے ملاقات کی جس میںزلفی بخاری کو وزارت اوورسیز کی کارکردگی اور مختلف شعبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے زلفی بخاری کو اوورسیز پاکستانی کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔ زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا ۔


ای پیپر